صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز، واہ کا دورہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز، واہ کا دورہ: صدر مملکت کو پاکستان کی دفاعی ضروریات پورا کرنے میں پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کے کردار پر بریفنگ دفاعی پیداوار کے شعبے میں کارکردگی اور پیداوار میں اضافے کیلئےتحقیق و ترقی اور جدت لانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

پاکستان کے دفاعی پیداوار کے شعبے میں ترقی کی بڑی صلاحیت موجود ہے، صدر مملکت جدید اور اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اپنا کر اور انسانی وسائل کی استعداد میں مسلسل اضافے سے اس صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر مملکت

موجودہ منڈیوں میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے سپلائی چین شعبے کی کارکردگی میں اضافہ ضروری ہے، صدر مملکت پاکستانی دفاعی مصنوعات اعلیٰ معیار کی حامل، مؤ ثر، مُختلف حالات میں قابل اعتماد اور کم قیمت ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت نے پاکستان کی دفاعی ضروریات پورا کرنے میں پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کے کردار کو سراہا صدر مملکت نے افواج پاکستان اور دیگر سکیورٹی اداروں کی ضروریات پورا کرنے میں فیکٹریز کے كردار کی تعریف کی۔

صدر مملکت نے آرڈیننس فیکٹریز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جہاں اُنہیں پیداواری عمل پر بریفنگ دی گئی صدر مملکت نے تیار کردہ اور ڈسپلے پر موجود مُختلف دفاعی مصنوعات میں گہری دلچسپی لی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos