اسلام آباد: پاکستان نے آج صبح ایران میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔ یہ اقدام ایران کی جانب سے اشتعال انگیز ی کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔
پاکستانی افواج نے اس آپریشن کو ”مارگ بار سرمچار“ کا نام دیا ہے۔ یہ آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن ہے جس میں فوجی تنصیبات یا عام شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا ہے۔یہ آپریشن ان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کیا جارہا ہےجو ایرانی سرزمین استعمال کرتے ہوئے بلوچستان میں سرگرم ہیں۔ ترجمان
اس سلسلے میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے جمعرات کی صبح ایک مربوط اور منظم طریقے سے ایران کے ایک صوبے سیستان میں حملے شروع کیے ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
انہوں نے کہا کہ کارروائی میں متعدد دہشت گرد مارے گئے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن تھا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام ملک کی قومی سلامتی اور دفاع کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔