پشاور کے علاقے صدر میں پیر کے روز آگ نے پورے شاپنگ پلازہ کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔
امدادی ٹیم کا کہنا ہے کہ عمارت میں 200 کے قریب دکانیں ہیں جو تباہ ہو چکی ہیں ۔امدادی کارکنوں کے مطابق بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث ایک دکان میں آگ لگی جو بعد ازاں پوری عمارت میں پھیل گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں ہزاروں فون کی بیٹریاں اور دیگر آتش گیر اشیاء موجود تھیں، جس کے نتیجے میں دھماکے ہوئے اور آگ کی شدت میں کئی گنا اضافہ ہوا۔
آگ پر قابو پانے کے لیے قریبی اضلاع نوشہرہ، مردان اور خیبر سے مدد طلب کی گئی ہے، جب کہ آگ بجھانے میں مدد کے لیے فوج کی فضائیہ کے اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
آگ میں زخمی ہونے والے چار افراد اپنا سامان بچانے کی کوشش میں شدید جھلس گئے۔
پشاور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے امدادی کاروائیوں کی نگرانی کے لیے علاقے کا دورہ کیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.