بلاول نے 8 فروری کو مسلم لیگ ن کو شکست دینے کے لیے پی ٹی آئی کے حامیوں سے مدد طلب کر لی

[post-views]
[post-views]

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے حق میں ووٹ دیں۔

ٹاؤن شپ میں ایک انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات دو جماعتوں پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ہیں۔

پی ٹی آئی کےبلے کے نشان سے محروم ہونے پر روشنی ڈالتے ہوئے، بلاول نے کہا کہ پی پی پی نے اپنا انتخابی نشان تیر برقرار رکھا ہےجبکہ پاکستان مسلم لیگ نواز نے اپناانتخابی نشان شیر حاصل کرلیا۔

بلاول نے پی ٹی آئی کے حامیوں پر زور دیا کہ وہ تعمیری سیاست میں حصہ لیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین کے طرز عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے سربراہ کو سیاست کرنے کا کہتے رہے، حریفوں کو گالی دینا اور جیلوں میں ڈالنا سیاست نہیں ہے۔

چیلنجز کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے، بلاول نے سابق حکمران جماعت کی ناکامیوں کا ذمہ دار نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) کو قرار دیا۔ انہوں نے سیاسی کارکنوں کے لیے اپنے احترام کا اظہار کیا اور اپنے تجربات شیئر کیے ۔

نو مئی 2023 کے بعد سے فوجی تنصیبات پر حملے میں مبینہ طور پر ملوث پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کی گرفتاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے، بلاول نے پی ٹی آئی کے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ شیر اور تیر کے درمیان مقابلے میں پی پی پی کا ساتھ دیں۔

انہوں نے انتقامی سیاست کو ختم کرنے کا عہد کیا ۔بلاول نے فرسودہ سیاسی طرز عمل کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے تمام قوتوں کے درمیان اتحاد کی وکالت کی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos