نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیاں نوجوانوں کی شراکت اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھیں۔
اسلام آباد میں پاکستان نیشنل یوتھ کنونشن 2024 سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ملک کے خلاف شیطانی پروپیگنڈے کو مسترد کرنے اور اجتماعی طور پر لڑنے پر زور دیا۔
نوجوانوں کی صلاحیتوں کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اورنوجوان ابھرتے ہوئے قومی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قوم کی مدد اور حمایت سے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور روشن مستقبل کی تمام امیدیں ان سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مایوسی سے دور رہنے کو کہا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.