نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک کے ہر بچے کو پولیو وائرس سے بچانے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا ہے۔
وہ اسلام آباد میں روٹری انٹرنیشنل کے ایک وفد سے بات کر رہے تھے جس کی قیادت سٹف نی اے آرچک کر رہی تھیں۔
وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے، تعلیم اور دیگر شعبوں میں روٹری انٹرنیشنل کی خدمات کو سراہا۔
انوار الحق کاکڑ نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے میں عالمی برادری اور ترقیاتی اداروں کے کردار کو بھی سراہا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت روٹری انٹرنیشنل کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور امید ظاہر کی کہ یہ تنظیم پاکستان میں اپنے پروگراموں کی رسائی میں اضافہ کرے گی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
انوار الحق کاکڑ نے سٹف نی اے ارچک کو روٹری انٹرنیشنل کی پہلی خاتون صدر بننے پر مبارکباد بھی دی۔
وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ روٹری پاکستان سمارٹ ویلج پروگرام جدت اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔
بتایا گیا کہ روٹری انٹرنیشنل نے پاکستان میں 800,000 کتابیں عطیہ کی ہیں جن میں سے 200,000 کتابیں صرف بلوچستان میں تقسیم کی گئیں۔
وفد نے وزیراعظم کو مزید 10 ہزار کتابوں کا تحفہ پیش کیا جو ملک کے مختلف حصوں میں تقسیم کی جائیں گی۔