الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ ووٹرز کے لیے 8300 کی ایس ایم ایس سروس شروع کر دی ہے۔ ای سی پی کے مطابق ووٹرز ایس ایم ایس کے ذریعے اپنی تفصیلات اور پولنگ اسٹیشن کے بارے میں پیشگی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹرز مکمل معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیجیں۔ اس سروس کے چارجز دو روپے فی ایس ایم ایس مقرر کیے گئے ہیں۔
دریں اثنا، ای سی پی نے شہریوں کو اپنی انتخابی شکایات کے اندراج کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن متعارف کرائی ہے۔
ای سی پی نے پہلے ہی عام انتخابات سے متعلق ووٹرز کی شکایات کو دور کرنے کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اور شکایات سنٹر قائم کر رکھا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.