واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ملر نے منگل کو پی ٹی آئی کے بانی کی جیل کی سزا پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں سابق وزیر اعظم کی سزا پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔
واشنگٹن میں اپنی میڈیا بریفنگ میں ملر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے خلاف مقدمہ چلانا ایک قانونی معاملہ ہے اور پاکستان کی عدالتوں نے اس کا فیصلہ کرنا ہے۔
ملر نے کہا کہ امریکہ نے مسلسل کہا ہے کہ ہم دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ایک آزاد، منصفانہ اور کھلا جمہوری عمل دیکھنا چاہتے ہیں اور جب قانونی معاملات کی بات آتی ہے تو ان کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
انہوں نے کہا کہ امریکہ جمہوری عمل کو اس طرح سے ابھرتا دیکھنا چاہتا ہے جو تمام جماعتوں کو وسیع پیمانے پر شرکت کی اجازت دیتا ہو اور جمہوری اصولوں کا احترام کرتا ہو۔
ملر نےمزید کہا کہ ہم یقینی طور پر پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات دیکھنا چاہتے ہیں ۔