میانوالی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

[post-views]
[post-views]

میانوالی: ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کی زیر قیادت پنجاب پولیس میانوالی کے بہادر جوانوں نے خیبرپختونخوا بارڈر پر موجود چیک پوسٹ قبول خیل پر 10/12دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا۔

پولیس کے مطابق پیر کی صبح ایک درجن کے قریب دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر تین اطراف سے حملہ کیا۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی تو دہشت گرد فرار ہوگئے۔

پولیس نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حملہ ناکام بنانے کے بعد نعرہ تکبیر اور پنجاب پولیس زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے فضاء گونج اٹھی۔ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ پنجاب پولیس کے شیر جوانوں کے حوصلے بلند ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

دریں اثنا، پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے پر اپنی فورس کی بہادری کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے ہمیشہ سرحدی علاقوں کا دفاع کیا ہے اور وہ دہشت گردوں کو ملک میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos