عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت عام انتخابات کے بعد نئی اسمبلی کا اجلاس 21 دن کے اندر ہونا ضروری ہے۔
نو منتخب اراکین اسمبلی افتتاحی اجلاس میں حلف اٹھائیں گے۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف افتتاحی اجلاس کی صدارت کریں گے اور نومنتخب ارکان ان سے نومنتخب قومی اسمبلی کا حلف لیں گے۔
نو منتخب اراکین کو انتخابات کے انعقاد کے بعد 14 دن کے اندر مطلع کر دیا جائے گا، اور خواتین اور اقلیتوں کے لیے بالترتیب 60 اور 10 نشستیں اس کے بعد دی جائیں گی۔
آزاد امیدوار انتخابات کے انعقاد کے بعد تین دن کے اندر کسی بھی پارٹی میں شامل ہونے کے پابند ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.