پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا اعلان کر دیا۔
اس بات کا اعلان پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ سے ملاقات کے بعد کیا۔
اسد قیصر کی قیادت میں پی ٹی آئی کے وفد نے شیرپاؤ سے ملاقات کی۔ وفد میں بیرسٹر سیف، شوکت یوسفزئی اور دیگر شامل تھے۔
شیرپاؤ، احمد نواز جدون اور دیگر رہنماؤں نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا۔ ملاقات میں انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں جماعتیں دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف احتجاج پر متفق ہوگئیں۔
پی ٹی آئی کے وفد نے شیر پاؤ کو پی ٹی آئی کے بانی کا پیغام پہنچایا، جس میں کہا گیا کہ وہ ملک بھر میں عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ان کی حمایت چاہتے ہیں۔
شیرپاؤ نے خیبرپختونخوا میں ہونے والے انتخابات پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے بانی کی ہدایت پر شیر پاؤ سے بات کرنے یہاں پہنچے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے ہمیں 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی۔
قومی وطن پارٹی کے رہنما سکندر شیرپاؤ نے پی ٹی آئی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے مثبت قدم اٹھایا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.







