شہباز وزیراعظم ہوں گے، زرداری صدر بنیں گے پیپلز پارٹی، ن لیگ حکومت بنائے گی

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ پی پی پی اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) مخلوط حکومت بنانے کے لیے تیار ہیں، مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف وزیراعظم پاکستان ہوں گے۔

وفاقی سطح پر حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ نوازکے وفد سے بات چیت کے بعد اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار  اور سنی اتحاد کونسل  وفاقی سطح پر حکومت کرنے کے لیے سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔

بلاول نے کہا کہ پی پی پی اور مسلم لیگ ن دونوں کے پاس اب حکومت قائم کرنے کے لیے سادہ اکثریت موجود ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر پاکستان کے عہدے کے لیے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی حمایت کرنے پر پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کی شکر گزار ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر بننے کے لیے سپورٹ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) مخلوط حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں، انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ،ایم کیو ایم پی اور پی ایم ایل کیو ان کے اتحادی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت اپنے اتحادیوں کی مشاورت سے چلائی جائے گی، مشترکہ حکومت ملک میں خوشحالی اور معاشی استحکام کو یقینی بنائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں سے حکومت بنانے کے لیے کہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تو کہا ہے کہ  ہم اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کے لیے تیار ہے، اگر آزادوں نے حکومت بنائی۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ مخلوط حکومت قائم ہونے جا رہی ہے کیونکہ کسی بھی جماعت کے پاس حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت نہیں ہے۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ مشترکہ حکومت پاکستان کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos