سبکدوش ہونے والے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو ایوان صدر اسلام آباد میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کر دیا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جمعہ کو الوداعی گارڈ آف آنر دیا۔
گارڈ آف آنر کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر عارف علوی نئے صدر کے انتخاب کے بعد 9 مارچ (ہفتہ) کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیں گے۔
دریں اثناء پاکستان کے 14ویں صدر کا انتخاب کل (9 مارچ) کو ہوگا۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی صدارتی امیدوار ہیں۔ صدارتی انتخاب میں چاروں صوبائی اسمبلیوں، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان ووٹ ڈالیں گے۔
آئین کے تحت چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخاب کے لیے ریٹرننگ افسر ہوں گے۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
صدر کا انتخاب الیکٹورل کالج کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.






