پشاور کے علاقے بورڈ بازار میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ 1122 کے مطابق ناصر باغ روڈ پر موٹر سائیکل میں بم نصب تھا جس کے باعث دھماکہ ہوا۔
لاشوں اور زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بورڈ بازار پشاور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.






