Premium Content

شمالی وزیرستان میں آپریشن میں کمانڈر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک

Print Friendly, PDF & Email

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد کمانڈر سحر جانان سمیت 8 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارا گیا دہشت گرد 16 مارچ کو میر علی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔

مقتول دہشت گرد سحر جانان قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں چھپے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔ جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد بھی مارے گئے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos