وزیراعظم محمد شہبازشریف آج سے شروع ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عالمی ترقی کے تناظر میں عالمی صحت، مالیاتی ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جامع ترقی، علاقائی تعاون اور توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔
وزیراعظم ریاض میں مصروف دن گزاریں گے۔
آج ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیراعظم کویت کے امیر مشعل ال احمد الجبر سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم کی سعودی وزرائے خزانہ، صنعت اور سرمایہ کاری سے ملاقات متوقع ہے۔
وزیراعظم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس موقع پر ان کی دیگر اہم عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی اداروں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.