کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے ایس ڈی آر 828 ملین (تقریباً 1.1 بلین ڈالر) موصول ہوگئےہیں۔
منگل کو ایک بیان میں، اسٹیٹ بینک نے کہا کہ یہ رقم 3 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر ہوگی۔
گزشتہ ہفتے، ایس بی پی نے کہا کہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے اس کے زرمبادلہ کے ذخائر 74 ملین ڈالر کم ہو کر 7.981 بلین ڈالر رہ گئے ۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 20 ملین ڈالر کم ہوکر 5.299 بلین ڈالر رہ گئے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.