آزاد کشمیر میں آٹے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج پیر کو چوتھے روز میں داخل ہو گیا، اتوار کو آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے۔
عوامی ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت کے لیے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی۔
وادی میں کام رک گیاہے کیونکہ عوامی ایکشن کمیٹی آج ریاستی دارالحکومت مظفرآباد کی طرف مارچ کر رہی ہے، مذاکرات میں تعطل کی وجہ سے، آزاد کشمیر کے مختلف شہروں سے قافلے راولاکوٹ کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہالہ-مظفر آباد روڈ جو کہ 40 کلو میٹر طویل اور کوہالہ ٹاؤن کو مظفرآباد سے ملاتی ہے، کو مظاہرین نے کئی مقامات پر بند کر دیا ہے۔
حساس مقامات اور چوکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ بڑی سڑکوں پر ٹریفک کم ہو گئی ہے۔
میرپور میں ہفتے کے روز مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کے بعد آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے رینجرز کو طلب کر لیا ہے۔
کاروباری اور تعلیمی سرگرمیاں انٹرنیٹ اور سیلولر سروسز کے ساتھ مکمل معطل ہیں۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما سردار عمر نذیر کشمیری نے الزام لگایا ہے کہ حکومت مذاکرات کی آڑ میں مکروہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے آٹے کی سب سڈی کے علاوہ کوئی اور مطالبہ ماننے سے انکار کیا کر دیا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.