الیکشن کمیشن آف پاکستان آج ملک بھر میں ووٹرز ڈے منا رہا ہے

الیکشن کمیشن آف پاکستان آج ملک بھر میں ووٹرز ڈے منا رہا ہے۔ اس دن  کا مقصد ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے۔

اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد نئے ووٹرز میں ووٹ کی اہمیت اور شعور اجاگر کرنا ہے اورنئےووٹ کے اندراج کے عمل کو زیادہ اور آسان بناناہے۔

یہ دن 7 دسمبر 1970 کو ہونے والے پاکستان کے پہلے عام انتخابات کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

قومی ووٹر ڈے پر مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی، (پلڈاٹ) اور دیگر نے بھی اس دن کو مناسب انداز میں منانے کے لیے سیمینارز اور آگاہی مہم کا انعقاد کیا ہے۔

اس دن کا اصل ہدف لوگوں، خاص طور پر نوجوان ووٹرز اور خواتین کی اس بات پر توجہ مرکوز کرنا ہے کہ ووٹ کا حق بنیادی حق ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اس موقع پر نیشنل یوتھ پینٹنگ مقابلے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں میں الیکشن کے عمل میں حصہ لینے کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos