قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں مراکش نے اسپین کو تین صفر سے جبکہ پرتگال نے سوئٹزرلینڈ کو گزشتہ رات 6-1 گول سے شکست دی۔
Read More: https://republicpolicy.com/magic-messi-fires-argentina-into-world-cup-quarters/
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے فیفا ورلڈ کپ میں مراکش اور اسپین کے درمیان اہم اور سنسنی خیز مقابلے کے نتیجے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
صدر نے ایک ٹویٹ میں مراکش کو اسپین کے خلاف جیت پر مبارکباد دی اور کوارٹر فائنل میں اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دریں اثنا، کروشیا اور برازیل کے درمیان پہلا کوارٹر فائنل جمعہ کو قطر میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔