وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی گورنر ہاؤس آمد:گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں گورنر نے رکن پنجاب اسمبلی خیال احمد کاسترو سے بطور صوبائی وزیر حلف لیا۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے رکن صوبائی اسمبلی خیال احمد کاسترو کے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے خیال احمد کاسترو سے حلف لیا۔ وزیراعلٰی چود ھری پرویز الہٰی نے خیال احمد کاسترو کو وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارکباددی۔