پاکستان اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب، یورپی یونین کی پاکستان کومبارکباد

[post-views]
[post-views]

برسلز: پاکستان اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو گیا۔ یورپی یونین نے پاکستان کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ ہم پاکستان، ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، یورپی یونین عالمی امن و سلامتی کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان 8 ویں مرتبہ یو این سکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا ہے، پاکستان کے حق میں بھارت سمیت 182 ممالک نے ووٹ دیا، پاکستان سے پہلے یہ سیٹ جاپان کے پاس تھی، یونان، ڈنمارک، صومالیہ، پاناما بھی 2 سال کیلئے غیر مستقل رکن منتخب ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر انتخاب پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کا رکن منتخب ہونا امن اور سلامتی کیلئے ہماری قوم کے عزم کا ثبوت ہے، ہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos