نریندر مودی نے اتوار کو تیسری مدت کے لئے ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا۔
صدر دروپدی مرمو نے نئی دہلی کے صدارتی محل راشٹرپتی بھون میں ایک تقریب میں نریندر مودی سے حلف لیا۔ حلف کی تقریب میں سات علاقائی ممالک کے رہنماؤں، بالی ووڈ ستاروں اور صنعت کاروں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
مودی، جنہوں نے اپنی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نظریاتی رہنماہندو قوم پرست راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے پبلسٹ کے طور پر شروعات کی، آزادی کے رہنما جواہر لعل نہرو کے بعد مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے طور پر کام کرنے والے دوسرے شخص ہیں۔
مودی کی موجودہ حکومت دوسری جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے نتیجے میں قائم ہوئی ہے۔ اس نتیجے کو مودی کے لیے ایک بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے کیونکہ سروے اور ایگزٹ پولس نے پیش گوئی کی تھی کہ بی جے پی 2019 کے مقابلے میں بھی زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
۔






