اسرائیل کی غزہ میں ریڈ کراس کے دفتر پر بمباری، 22 افراد شہید ہو گئے

[post-views]
[post-views]

اسرائیل کی غزہ میں ریڈ کراس کے دفتر پر بمباری سے 22 افراد شہید اور 45 زخمی ہو گئے، جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے اس عمارت میں بڑی تعداد میں پناہ گزین مقیم ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے سوشل میڈیا ایپ ’ایکس‘پر کہا کہ جمعہ اور ہفتے کی رات کو اس کے دفتر پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی،جس کے نتیجے میں علاقے میں واقع ریڈ کراس فیلڈ ہسپتال میں لاشوں اور زخمیوں کی بڑی تعداد لائی گئی جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ریڈ کراس کا بتاناہے کہ اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو چکی ہے جبکہ 45 زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔

ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ فریقین کو انسانی حقوق کے مراکز کا علم ہے، اس کے باوجود ریڈ کراس کے مرکز پرحملہ کرکے اس کے ملازمین کی جانیں خطرے میں ڈالی گئیں۔

ریڈ کراس کمیٹی نے مزید کہا کہ سکیورٹی کا یہ سنگین واقعہ حالیہ دنوں میں پیش آنے والے متعدد واقعات میں سے ایک ہے، پچھلے دنوں بھی فائرنگ کے دوران ریڈ کراس کی عمارت پر گولیاں لگی تھیں۔

ریڈ کراس کمیٹی نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے شہریوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ رفح شہر اور دوسرے مقامات پر بمباری کے نتیجے میں مزید 45 افراد جان کی بازی ہار گئے، اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ فوج اور حماس کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں متعدد جنگجو مارے گئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج مصر کی سرحد پر واقع شہر رفح پر اپنا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، یہ علاقہ مئی کے اوائل سے اسرائیل اور حماس کے درمیان میدان جنگ بنا ہوا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos