Premium Content

ایڈہاک ججز کی تقرری پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں تین سال کے لیے ایڈہاک ججز کی تقرری پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج (جمعہ) کو ہو گا۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسا سہ پہر 3 بجے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جسٹس طارق مسعود کھوسہ، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، مقبول باقر اور مشیر عالم کے نام سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج کے لیے نامزد کیے گئے تھے۔

تاہم جسٹس (ر) مشیر عالم اور جسٹس (ر) مقبول باقر نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

دوسری جانب ریٹائرڈ جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ کا حصہ بننے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ایک اور ریٹائرڈ جج مظہر عالم میاں خیل نے بھی ایڈہاک جج کی تقرری پر آمادگی ظاہر کی۔

ذرائع کے مطابق ایڈہاک ججز کی تقرری کا مقصد سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے۔ ایک ریٹائرڈ جج کو تین سال کی مدت کے لیے ایڈہاک جج کے طور پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos