حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل حانیہ کی ایران میں اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا بیان سامنے آگیا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے لیے سخت سزا کی بنیاد فراہم کی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسماعیل حانیہ کے قتل کا بدلہ لینا تہران کا فرض ہے۔
دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنی علاقائی سالمیت اور وقار کا دفاع کرے گا، ایران دہشتگرد قابضین کو اسماعیل حانیہ کے قتل کے بزدلانہ عمل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران اپنی سرزمین اور عزت کا دفاع کرے گا، دہشت گرد قابض حملہ آور کو اپنے کیے پر پچھتانا ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ کل اسماعیل حانیہ کا فتحیاب ہاتھ میرے ہاتھ میں تھا اور آج مجھے ان کی میت کو کاندھا دینا ہے، قابضین کے خلاف مزاحمت پہلے سے زیادہ تیز ہوگی۔
واضح رہے کہ آج صبح فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل حانیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید کردینے کی خبر سامنے آئی تھی۔