Premium Content

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اگست 2024 کے پہلے پندرہ دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد قیمتوں میں کمی کی گئی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست 2024 سے ہوگا۔

پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 269 روپے 43 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 10 روپے 86 پیسے کمی سے 272 روپے 77 پیسے ہوگئی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

اسی طرح لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 72 پیسے کمی سے 160 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 6.32 روپے کم ہوکر 177.39 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

اس سے قبل، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست 2024 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق، یکم اگست سے ایل پی جی کی قیمت میں 2.72 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی نئی قیمت 236.99 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 26.90 روپے کا اضافہ ہو کر 2796.56 روپے ہو گیا ہے۔ جولائی میں 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 2,769.66 روپے تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos