اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس اس سال 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونا ہے۔
دعوت نامے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت تمام رکن ممالک کے سربراہان کو بھیجے گئے ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے دعوت کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
امکان ہےکہ مودی کی جگہ کوئی سینئر بھارتی وزیر کانفرنس میں شرکت کر سکتا ہے۔
آخری باربھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے 2015 میں پاکستان میں ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کی تھی ۔