مہنگائی کی شرح کم ہورہی ہے،امید ہےآئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو: شہبازشریف

وزیراعظم نے مہنگائی میں کمی کے حوالے سے جاری ادارہ شماریات کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح کم ہونا حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، ہمیں معیشت میں استحکام اور بہتری لانی ہے۔ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری ہوجائیں گی، کوشش ہوگی کہ آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہو۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی 10 فیصد سے نیچے آگئی ہے، پچھلے سال رواں ماہ مہنگائی 27 فیصد تھی۔ اخراجات کم کرنے کی کوشش میں تیزی لانی ہے، مہنگائی میں کمی کا کریڈٹ ٹیم کو جاتا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے کہا کہ سفر طویل ہے، ہمیں تیزی سے آگے بڑھنا ہے، اللہ پر بھروسہ ہے ہم اپنی منزل پر پہنچیں گے۔ ہمیں اسمگلنگ کا خاتمہ کرنا ہے، ہمارا ملک معدنی وسائل سے مالا مال ہے، قوموں نے دن رات ایک کر کے حالات بدلے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہماری ترجیح ہے، اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos