پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت نے تمام کارکنان اور دیگر شہریوں کو اسلام آباد میں سنگ جانی کے مقام پر آج ہونے والے پی ٹی آئی جلسہ کے سلسلے میں اپنے دفتر آنے کی اپیل کردی۔
شیر افصل مروت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ فی الوقت حالات ٹھیک ہیں اور ہم اتوار کو دن 12 بجے میرے ایف ایٹ دفتر سے جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہوں گے اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں کے کارکنان سے میرے دفتر پہنچنے کی اپیل ہے۔
شیر افضل مروت کا اسلام آباد سنگجانی جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام🚨🔥✌️ pic.twitter.com/668YknHUrF
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) September 7, 2024
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم یہاں سے جلسہ گاہ کے لیے قافلے کی شکل میں روانہ ہوں گے پوری استقامت اور اتحاد سے جلسہ گاہ پہنچنا ہے اور اگر راستے میں کوئی رکاوٹ ہوئی اور روڈ بلاک ہوا تو اس کو بھی کلیئر کرنا ہے۔
یاد رہے کہ آج 8 ستمبر بروز اتوار پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کا اسلام آباد میں جلسہ منعقد کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب رات گئے پولیس نے اسلام آباد کی اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کرنا شروع کردیا ہے۔






