Premium Content

تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد ہلاک

Print Friendly, PDF & Email

مغربی افریقا کے ملک سینگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 26 مسافر ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشتی سینگال کے دارالحکومت سے 80 کلومیٹر دور ایمبور شہر سے 100 سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی تاہم صرف 4 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد ڈوب گئی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

رپورٹ کے مطابق مچھلی کے شکار کے لیے استعمال ہونے والی کشتی تارکین وطن کو لے کر اسپین کے کینری جزیرے کی طرف روانہ ہوئی تھی۔

کشتی پر سوار مسافروں میں اکثریت ایسے نوجوانوں کی تھی جو بہتر مستقبل کی تلاش میں اسپین میں داخل ہونے کے خواہشمند تھے ، کشتی پر سینگال کے شہریوں کے علاوہ گائنی، موریطانیہ اور گیمبیا کے شہری بھی سوار تھے۔

حکام کے مطابق کشتی پر سوار 100 افراد میں سے 26 ہلاک ہو گئے جبکہ 4 کو بچا لیا گیا ہے، لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos