بلوچستان کے علاقے چمن میں شہری آبادی پر افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ سے 6 پاکستانی شہری شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سترہ افراد زخمی بھی ہوئے۔
پاکستانی فورسز نے افغان بارڈر فورسز کی جارحیت کا بھر پور جواب دیا ، لیکن علاقے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا۔
Read More: https://republicpolicy.com/hina-rabbani-khar-afghan-fm-hold-political-talks-bilateral-issues/
پاکستان نے صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کرنے کے لیے کابل میں افغان حکام سے بھی رابطہ کیا ہے اور مستقبل میں اس طرح کے کسی بھی واقعے کو روکنے کے لیے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔