Premium Content

برطانوی اخبار نے شہباز شریف کیخلاف متنازع خبرکی معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کردی

Print Friendly, PDF & Email

برطانوی اخبار  ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف متنازع  خبر کی معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کردی۔

اس سے قبل اخبار کے گروپ ایسوسی ایٹیڈ پریس نے معافی آن لائن ڈیلی میل میں شائع کی تھی،  آج معافی میل آن سنڈے کے پرنٹ اور آن لائن دونوں ورژنز پر شائع کی گئی ہے۔

Read More: https://republicpolicy.com/british-news-paper-apologises-to-pm-shehbaz-over-funds-embezzlement-allegations/

اخبار نے 18 صفحات پر مشتمل طے شدہ معاہدے کے تحت معافی کو صفحہ دو پر شائع کیا ہے، صفحہ دو پر معافی چھاپنےکا مقصد ہےکہ اخبار  پڑھنے والےکی اخبار کھولتے ہی معافی نامے پر نظر پڑے۔

خیال رہےکہ اخبار نے ڈیوڈ روز کی متنازع خبر تقریباً  آخری صفحات پر شائع کی تھی۔

میل آن سنڈے نے اپنی وضاحت میں کہا ہےکہ  ہم برطانیہ کے ایڈیٹرز کوڈ آف پریکٹس کے پابند ہیں، اخبار  برطانیہ کے انڈی پینڈنٹ پریس اسٹینڈرڈ  آرگنائزیشن کا رکن ہے، غلطی کا احساس ہوتے ہی جلد از جلد تصحیح کی جاتی ہے۔

Read More: https://republicpolicy.com/nawaz-maryam-take-back-to-london-after-europe-tour-2/

واضح رہے کہ اخباری گروپ نے عدالت میں وعدہ کیا تھا کہ وہ معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کرے گا۔

معلوم رہےکہ  میل آن سنڈے نے 14 جولائی 2019 کو شہبازشریف اور ان کے داماد کے خلاف  بے بنیاد خبر شائع کی تھی، شہباز شریف اور ان کے داماد  پر زلزلہ زدگان کی امدادی رقم میں خرد برد کےالزامات لگائے تھے، اخبار نے جمعرات کو شہاز شریف اور ان کے داماد سے معافی مانگی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos