Premium Content

امریکی صدر بائیڈن نے ایران پر اسرائیل کے ممکنہ جوابی حملوں کا اشارہ دے دیا

Print Friendly, PDF & Email

امریکی صدر بائیڈن نے ایران پر اسرائیل کے ممکنہ جوابی حملوں کا اشارہ دے دیا ہے۔

امریکی صدر نے ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی تنصیبات پر حملوں سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ حملہ چھوٹا ہوگا،  اسرائیل کو حملے کی اجازت نہیں مشورہ دیتے ہیں۔

دوسری جانب ایران نےبھی  امریکا کو اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا سخت پیغام بھجوا دیا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

عرب میڈیا کے مطابق قطر کے ذریعے بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے ایران کے یکطرفہ ضبط کا مرحلہ ختم ہوگیا، کسی بھی اسرائیلی حملے کا غیر روایتی جواب ملے گا اس بار اسرائیلی انفرااسٹرکچر نشانہ ہوسکتا ہے۔

امریکا کو اپنے پیغام میں ایران نے کہا کہ یکطرفہ تحمل ایران کی قومی سلامتی کی ضرورت پوری نہیں کر رہا، ایران علاقائی جنگ نہیں چاہتا لیکن اسرائیل کو باز رکھا جائے۔

اس سے پہلے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایران میں اسرائیل پر میزائل حملوں کی تصاویر والے ہورڈنگز آویزاں نظر آئے تھے جس میں تہران کی شاہراہوں اور عمارتوں پر لگے ہورڈنگز پر شہید حسن نصراللہ کی تصاویر بھی موجود تھیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos