اسرائیل کی لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بمباری

[post-views]
[post-views]

اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر ایک اور بڑا حملہ کیا ہے، داحیہ علاقے پر بمباری سے پورا دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا، آگ اور بارود فضا میں بلند ہوتا میلوں دور سے دیکھا گیا۔ 

ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اسرائیل کی بمباری سے کتنے افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں تاہم حملے سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے حزب اللّٰہ کے اسلحہ ذخائر کو بھی نشانہ بنایا ہے اور لبنان کے ٹی وی المنار کا دفتر بھی تباہ کردیا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

دوسری جانب شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی سرگرمیوں سے متعلق ادارے کے دفتر پر بھی گولہ باری کی گئی ہے جس سے کئی افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ 

غزہ ہی میں الزیتون اور الصابرہ محلوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس سے 37 افراد شہید ہوگئے۔ 

 حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی قصبہ کریات شمونہ پر راکٹ برسا دیے، 30 سے زیادہ راکٹوں کے اس حملے سے کئی مقامات پرآگ لگ گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos