اسلام آباد میں تیسرے روز بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل، میٹرو بس سروس بھی بند

[post-views]
[post-views]

تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں سڑکیں اور موبائل فون سروس تیسرے روز بھی بند ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد کے بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں جبکہ موبائل سروس اور انٹر نیٹ بند ہونے سے آن لائن کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔  اس کے علاوہ میٹرو بس سروس بھی تیسرے روز معطل ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ریڈ زون سمیت مختلف شاہراہوں پر بدستور کنٹینرز موجود ہیں جبکہ مری روڈ سے آنے والے لنک روڈز اور گلیاں بدستور سیل ہیں ، لیاقت باغ سے فیض آباد تک جگہ جگہ رکاوٹوں کی وجہ سے مریضوں کا اسپتال پہنچنا بھی دشوار ہو گیا ہے۔

موبائل فون سروس کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں موبائل فون سروس باضابطہ طور پر بحال کر دی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos