Premium Content

اسرائیل کے غزہ کے پناہ گزین سکولوں اور بیروت پر حملے

Print Friendly, PDF & Email

اسرائیل کی غزہ کے پناہ گزین اسکولوں، اسپتالوں پر بمباری اور بیروت پرحملوں سے مجموعی طور پر 92 افراد شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اپنی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے غزہ کے پناہ گزین اسکولوں اور اسپتالوں پر بمباری کرکے مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید کردیے۔

اس کے علاوہ شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں ہوئیں جس سے 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

دوسری جانب اسرائیل نے حزب اللہ کے سیاسی رہنما کو نشانہ بنانے کے لیے بیروت کے گنجان آباد علاقے پر حملہ کردیا جس سے دو عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

ادھر اسرائیل کے حملے سے بیروت میں 22 افراد شہید اور 170  زخمی ہوگئے۔ 

اس کے علاوہ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ رہنما وافق صفا کے بچ جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جب کہ  یو این امن دستوں پر گولہ باری پر کئی ممالک کی جانب سے  مذمت کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شام لبنان سرحد پر اسرائیل نے بمباری کرکے ایرانی ہلال احمر کا فیلڈ ہسپتال تباہ کردیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos