کینیڈا کی سالمیت پرحملہ ناقابل قبول، بھارت کینیڈا کی خودمختاری کا احترام کرے، جسٹن ٹروڈو

[post-views]
[post-views]

 کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارت کینیڈا کی خودمختاری کا احترام کرے۔ کینیڈا کی سالمیت پرحملہ ناقابل قبول اوربین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا بھارت کی خودمختاری اور سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ اور بھارت سے توقع کرتے ہیں وہ کینیڈا کی خودمختاری کا احترام کرے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا اور بھارت کے درمیان طویل اور تاریخی تعلقات رہے ہیں لیکن اب خاص طور پر سکھ کمیونٹی کو تشویش، غصہ اور پریشانی ہے۔ کینیڈا کی سالمیت پر حملہ ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس لیے کارروائی کی تاکہ کینیڈا کے شہری اپنے ملک میں خود کو محفوظ سمجھیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا میں پبلک سیفٹی کے خلاف مجرمانہ کارروائیوں کو روکنا ضروری تھا۔ اور تحقیقات میں جو ثبوت سامنے آئے ہیں ان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

کینیڈین وزیر اعظم نے کہا کہ سکھ کمیونٹی کے خلاف پرتشدد واقعات کی تحقیقات کرائی گئیں۔ اور بھارت سے کہا کینیڈا میں تعینات 6 اہلکاروں کا سفارتی استثنا ختم کرے۔ لیکن بھارت نے سفارتی اہلکاروں کو پوچھ گچھ کا حصہ بنانے سے انکار کیا۔ بھارت سے کہا کہ تحقیقات کی روشنی میں پوچھ گچھ کے لیے تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے سلسلے میں برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا اور اس سلسلے میں بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکرسے بات کی۔ بھارت پر زور دیتے رہیں گے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرے۔

کینیڈین وزیرخارجہ نے کہا کہ واضح کرتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ سفارتی محاذ آرائی نہیں چاہتے اور بھارت کے انکار پر 6 بھارتی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کے نوٹسز جاری کیے گئے جس کے بعد بھارت نے اپنے اہلکاروں کو واپس بلا لیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos