Premium Content

پی ٹی آئی اور جے یو آئی آئینی ترامیم کے مسودے پر متفق

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف آئینی ترامیم کے مسودے پر متفق ہوگئی ہیں، بیرسٹر گوہر نے تصدیق کردی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے وہی ڈرافٹ منظور کیا جس پر مولانا صاحب کے ساتھ ہمارا اتفاق رائے ہے، کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد حتمی مؤقف دیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں ہم ایک اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں، کمیٹی نے وہی ڈرافٹ منظور کیا جس پر مولانا صاحب کے ساتھ ہمارا اتفاق رائے ہوا، اسپیشل کمیٹی میں ہمارے نمائندے عامر ڈوگر موجود تھے، جس ڈرافٹ پر مولانا صاحب سے گفتگو ہو رہی تھی اسپیشل کمیٹی نے وہی منظور کیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل اور بی این پی کے ساتھ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، کل اس نتیجے پر پہنچ چکے تھے کہ اتفاق رائے ہوجائے گا، آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں طویل گفتگو ہوئی ہے، ہمارے ساتھ ایک اور ڈرافٹ شیئر کیا گیا، مولانا صاحب کے ساتھ ہم نے ایک مشترکہ لائحہ عمل اپنانا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چوتھے مسودے میں 26 نکات کی منظوری دی گئی ہے، ہماری میٹنگ جاری تھی کہ اطلاع ملی کہ مسودے کی منظوری دے دی، ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد بتائیں گے، ہم جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر آگے بڑھیں گے، بانی پی ٹی آئی سے دو ہفتوں سے زائد ہوگیا ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی، بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کی کوشش کریں گے اور اپنا فائنل وژن دیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos