شہباز، بلاول ملاقات: 27 ویں آئینی ترمیم لانے پر اتفاق

[post-views]
[post-views]

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، دونوں رہنماؤں نے 27 ویں آئینی ترمیم لانے پر اتفاق کیا ہے۔

ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کہ 27 ویں ترمیم میں صوبوں کے حقوق سے متعلق خدشات دور کئے جائیں گے، مجوزہ ترمیم پر مولانا فضل الرحمان، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا،اس حوالے سے مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں دوبارہ ہو گا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

واضح رہے کہ وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات ہوئی، جس میں 26 ویں آئینی ترمیم میں خامیوں کو دور کرنے کیلئے 27 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos