Premium Content

اسرائیل کی جارحیت جاری ، مزید 37 فلسطینی شہید

Print Friendly, PDF & Email

غزہ میں اسرائیلی  کے حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 فلسطینی شہید جبکہ لبنان پر شدید بمباری   سے 37  گاؤں صفحہ ہستی  سے مٹا دیئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیت لاحیہ میں ایک گھر پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 20 فلسطینی شہید ہو گئے، غزہ شہر کے تفح محلے میں ایک گھر پر حملے میں 4 فلسطینی جبکہ وسطی دیر البلاح حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے۔

وسطی عزہ زاویدہ میں ایک خیمے پر حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ خان یونس میں خیموں پر حملے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال پر دوسرے دن بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے اس حملے میں زخمی ہونے والوں میں نوزائیدہ بچے، مریض اور ہسپتال کا عملہ شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک ڈرون حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے متعدد گھر اور گاڑیاں جلا دیں، فلسطینی حکام کا یہ کہنا ہے کہ اسرائیل روزانہ کی بنیاد پر 12 فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کر رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos