Premium Content

اسرائیل کی جارحیت جاری، 28 فلسطینی شہید

Print Friendly, PDF & Email

صیہونی فوج کی جانب سے غزہ پر حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز  پہلے نصیرت مہاجرکیمپ میں پناہ گزینوں پربمباری کی جس کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو العودہ اسپتال منتقل کیا  گیا تو وہاں بھی بمباری کردی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 23 سے زائد افراد شہید ہوگئے اور درجنوں زخمی ہوئے۔ 

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

عرب میڈیا کے مطابق منگل کی صبح بھی اسرائیلی فوج نے غزہ شہر اور بیت حنون  میں گھر وں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 5 افراد شہیدہوگئے۔ 

گزشتہ سال اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہری اسرائیلی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں جن میں سے 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos