پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ

[post-views]
[post-views]

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ملر نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے باعث بہت زیادہ نقصانات اٹھائے ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ترجمان کے مطابق ہمارے دل دہشت گردی سے متاثر ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں، پاکستانی عوام کے خلاف دہشت گردوں کے خوفناک حملے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی روکنے کے لیے پاکستانی قیادت کے ساتھ بات چیت کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردوں کے خلاف سویلین اور فوجی صلاحیت بڑھانے کے لیے مشاورت جاری ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ شراکت داری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos