جو کوئی بھی ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے ،آرمی چیف

[post-views]
[post-views]

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بننے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے،جو کوئی بھی ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہونگے۔

ایپکس کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، کوئی یونیفارم میں اور کوئی یونیفارم کے بغیر۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ہم سب نے مل کر دہشت گردی کے ناسور سے لڑنا ہے،ہم سب کے لیے آئین پاکستان مقدم ہے،آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔

پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos