وزیراعظم نے شام سے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے لبنان سے مدد مانگ لی

[post-views]
[post-views]

وزیراعظم شہبازشریف نے شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے لبنان سے مدد کی اپیل کر دی۔

شہباز شریف نے لبنانی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ شام میں 600 پاکستانی اس وقت موجود ہیں ، پاکستانیوں کے شام سے انخلا کیلئے لبنان کے ویزے جاری کرنے کی درخواست کی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانیوں کا شام سے انخلا لبنان کے ذریعے ہی ممکن ہے، لبنانی وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ شام سے تمام پاکستانیوں کے انخلا کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، 600 ہوں یا زیادہ ، سب پاکستانیوں کو ویزے دیں گے۔

واضح رہے باغی گروپ کی جانب سے بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد جنگجووں نے شام کے تمام ایئرپورٹس بند کر دیئے ہیں جس کے باعث دیگر ممالک کے علاوہ سینکڑوں پاکستانی شہری بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos