اسرائیلی فورسز کی کارروائی ،1 فلسطینی شہید، 4 زخمی

[post-views]
[post-views]

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں 1 فلسطینی شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسلامی جہاد کے رکن کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد غزہ میں پہلی شہادت رپورٹ ہوئی ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں مسلح افراد سے خطرہ لاحق ہونے پر کارروائی کی، فوج کے قریب آنے والے نقاب پوش مسلح افراد کی طرف انتباہی گولیاں چلائیں۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی تعمیل کر رہے ہیں، شرائط پر عمل کے لیے پرعزم ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 42 دن کی جنگ بندی کے تحت اسرائیلی فوج غزہ پٹی سے نکل رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos