سعودی اسپتال پر ڈرون حملہ ، 70 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

[post-views]
[post-views]

افریقی ملک سوڈان کے علاقے دارفر میں الفاشر شہر کے سعودی اسپتال پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں اسپتال کی ایمرجنسی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان تقریباً دو سال سے جنگ جاری ہے۔ گزشتہ برس مئی سے ریپڈ سپورٹ فورس نے الفشر شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے تاہم وہ شہر کا کنٹرول حاصل نہیں کر سکی کیونکہ انہیں سوڈانی فوج کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔

مقامی سماجی تنظیم دارفر جنرل کوآرڈی نیشن آف کیمپس فار دی ڈسپلی سڈ اینڈ ریفوجیز کے مطابق جمعے  کی صبح آر ایس ایف کی گولہ باری کے نتیجے میں ابو شوک کے قحط زدہ کیمپ میں آٹھ  افراد ہلاک ہوئے۔

سعودی اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ پر چند ہفتے پہلے بھی آر ایس ایف کی جانب سے  ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔ آر ایس ایف کے زیرِ کنٹرول نیالا ایئرپورٹ پر جدید چینی ساختہ ڈرون موجود ہیں، جو فضائی نگرانی اور جنگی حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پورے ملک میں 80 فیصد اسپتالوں میں لڑائی کی وجہ سے سہولیات ناپید ہو چکی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos