آپ کا بستر جراثیم کا مسکن؟

دن بھر کی تھکاوٹ کے بعد جس بستر پر آپ پُرسکون نیند کے مزے لیتے ہیں وہ صرف آپ کی پسندیدہ جگہ نہیں بلکہ لاکھوں جراثیموں، پھپوندی کے ذرات، عام آنکھ سے نظر نہ آنے والے کیڑوں اور وائرسز کی بھی پسندیدہ جگہ ہے۔

عام آنکھ سے نظر نہ آنے والے جراثیم ناصرف یہاں بستے ہیں بلکہ آپ کے جسم کی گرمائش، پسینہ، جلد کے مردہ خلیے اور کھانے کے چھوٹے ذرات بعض اوقات انہیں یہاں پنپنے کے لیے بہترین ماحول بھی فراہم کرتے ہیں۔

ہر روز ہماری جلد سے 50 کروڑ کے لگ بھگ مردہ خلیے جھڑتے ہیں اور کروڑوں کی تعداد میں جھڑنے والے یہی مردہ خلیے ڈسٹ مائیٹس (یعنی گھر میں موجود دھول مٹی میں پائے جانے والے کیڑوں) کے لیے خوراک کا ایک بڑا ذریعہ بنتے ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

بد قسمتی سے عام آنکھ سے نظر نہ آنے والے اِن کیڑوں اور اِن کے اجسام سے آنے والی رطوبتوں کی وجہ سے آپ کو الرجی، ایکزیما یا پھر دمہ بھی ہو سکتا ہے۔

برطانوی تحقیق کے مطابق سر سے آنے والے پسینے کے سبب ایک تکیے میں اربوں اور کھربوں کی تعداد میں پھپوندی موجود ہو سکتے ہیں جبکہ ہمارے بستروں میں ڈسٹ مائیٹ بھی موجود ہو سکتے ہیں، ڈسٹ مائیٹ کے جسم سے آنے والی رطوبت پھپوندی کی نشوونما میں مدد کرتی ہے۔

تحقیق کے مطابق زیادہ تر لوگ اپنے تکیے باقاعدگی سے نہیں دھوتے جس کی وجہ سے تکیوں میں پھپوندی سالہا سال راج کرتی ہے۔

یاد رہے کہ اگر ہم بستر کی چادریں اور تکیوں کے غلاف 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے گرم پانی سے بھی دھوئیں تب بھی اُن میں موجود پھپوندی زندہ رہ سکتی ہے۔

غلاف کے علاوہ اگر تکیوں کی بات کی جائے تو اُن (تکیوں) کو دھونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ایسا کرنے سے اُن میں مزید نمی پیدا ہو جاتی ہے جس سے پھپوندی کو پھیلنے میں مدد ملتی ہے۔

تکیے دھونے سے بھی مسئلہ حل نہ ہو تو کیا کیا جائے؟

برطانوی پروفیسر ڈیوڈ ڈیننگ کے مطابق اگر پھیپھڑوں کی بیماری یا دمہ نہیں ہے تو آپ کو ہر 2 سال بعد تکیے بدلنا چاہیے، تاہم جن لوگوں کو ایسی کوئی سانس سے متعلقہ بیماری ہے تو انہیں ہر 3 سے 6 ماہ بعد اپنا تکیہ تبدیل کرنا چاہیے۔

بستر کی چادر کتنی مدت بعد دھونی چاہیے؟ 

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے چادر دھونے اور اسے استری کرنے سے جراثیم بہت حد تک کم ہو جاتے ہیں۔ 

اگر آپ کے گھر کے بچے بستر میں پیشاب کرتے ہیں تو آپ کو چادروں کو بہت توجہ کے ساتھ تیز گرم پانی میں دھونا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ کا کوئی پالتو جانور آپ کے ساتھ آپ کے بستر پر لیٹتا ہے تو اس کی وجہ سے بھی جراثیم اور پھپوندی میں اضافہ ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ نہائے بغیر یا گندے موزے پہن کر یا چہرے پر میک اپ یا لوشن لگا کر بستر میں لیٹ جاتے ہیں تو یوں سمجھیں آپ جراثیم کو بیچ رات میں اسنیکس فراہم کر رہے ہیں۔

پروفیسر ڈیوڈ ڈیننگ کے مطابق  میں یہ نہیں کہہ رہا کہ بستر پر بیٹھ کر کھانا پینا نہیں چاہیے لیکن اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ کو چادریں دھونے پر دھیان دینا چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos