امریکا نے پاکستان کیلئے امداد عارضی طور پر معطل کر دی ہے جس کے باعث کئی اہم منصوبے روک دیئے گئے۔
گزشتہ دنوں امریکا نے تقریباً تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طورپر معطل کر دیئے تھے، جس کا اطلاق یوکرین ، تائیوان اور اردن کی امداد کے پروگرام پر بھی ہوا ہے۔
اب امریکی حکام نے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان کیلئے بھی امریکی امداد بند ہونے کی تصدیق کر دی، امریکی امداد کی معطلی سےایم بیسڈر فنڈ برائے ثقافتی پریزرویشن کے تحت منصوبہ عارضی روک دیا گیا۔
اس کے علاوہ توانائی سیکٹر میں بھی 5 منصوبے رُک گئے ہیں۔ اقتصادی نمو سے متعلق 4 ، تعلیم اور صحت کے شعبے میں 4 ، 4 اور زراعت کے شعبے میں 5 پروگرام متاثر ہوئے ہیں۔
جمہوریت، انسانی حقوق، گورننس سے متعلق بھی فنڈز عارضی روک دیئے گئے ہیں۔ امریکی حکام ازسرنو جائزے کے بعد پروگراموں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔