ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی فوج کے 2 سابق ریزرو اہلکارگرفتار کرلئے گئے۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق گرفتار اہلکاروں پر رقم کے عوض ایران کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام ہے، مرکزی ملزم آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس یونٹ میں تعینات تھا۔
ملزم نے کیریا ملٹری ہیڈ کوارٹرمیں تعینات دوست کا بھی ایرانی ہینڈلرسے رابطہ کرایا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں اہلکاروں نے تل ابیب میں ایران کی حمایت میں وال چاکنگ کی تھی۔
یاد رہے اسرائیل کی اندرونی سکیورٹی سروس شین بیت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سابق کابینہ کے وزیر کو ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا
شین بیت کے مطابق گونن سگیو 90 کی دہائی میں وزیر برائے توانائی تھے اور مبینہ طور پر ایرانی این ٹیلی جنس ایجنسی نے ان کو اس وقت ریکروٹ کیا جب وہ نائیجیریا میں تھے۔